ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی مدرسہ کے طالب علم کا قتل معاملہ:ڈھونگی عامل گرفتار

چنتامنی مدرسہ کے طالب علم کا قتل معاملہ:ڈھونگی عامل گرفتار

Fri, 26 Aug 2016 01:18:15    S.O. News Service

چنتامنی:25 /اگست(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی تعلقہ چنسندرادارالعلوم محمودیہ مدرسہ کے طالب علم شہنشاہ نگر کولار کا ساکن عبدالنواز بن نوشاد (12)کا تین دن قبل گلاکاٹ کر بہیمانے طریقے سے قتل کیا گیا تھا۔اس کی جانچ کرنے کے لئے چکبالاپور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چائترا کے زیر نگرانی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جانچ کررہی ایک ٹیم نے آسام کے ساکن حبیب الرحمن لشکر(22)کو گذشتہ روزگرفتار کرلیا تھا اور اس سے پوچھ تاچھ کررہی تھی۔مگر آج جانچ کرر ہی پولیس کی ایک ٹیم نے چنتامنی تعلق تلگوار گاؤں کا ساکن ڈھونگی عامل آمجد پاشاہ(42)کو بھی حراست میں لیکر اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔سب انسپکٹر لیاقت اللہ نے بتایا کہ آج گرفتار کئے گئے آمجد پاشاہ تلگوار گاؤں میں پچھلے چند دنوں سے چند بتوں کو رکھ کر کالا جادو وغیرہ کیا کرتا تھا لوگوں کا الزام ہیں کہ مدرسہ دارالعلوم محمودیہ کے مہتمم عثمان اللہ شاہ نظامی اور ڈھونگی عامل آمجد پاشاہ کے تعلقات کافی قریبی تھے، عوام کو شک ہے کہ  ان دونوں نے ہی معصوم عبدالنواز کا خزانے کے نام پر گلاکاٹ کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے عوام کی جانب سے لگائے گئے الزام کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنی جانچ کررہی ہے۔
 


Share: